معروف بالی وڈ رقاصہ راکھی ساونت نے پاکستان کی معروف اداکاراؤں کو ڈانس کا چیلنج دے دیا۔

راکھی ساونت اور ہانیہ عامر کے درمیان یہ دلچسپ ڈانس چیلنج سوشل میڈیا پر خاصی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ راکھی کی وائرل ویڈیو، جس میں انہوں نے پاکستانی اداکاراؤں ہانیہ عامر، دیدار، اور نرگس کو ڈانس کے میدان میں شکست دینے کا دعویٰ کیا ہے، نے انٹرنیٹ پر خوب ہلچل مچائی۔

راکھی نے اپنی ویڈیو میں خود کو بالی ووڈ کی “آئٹم گرل” اور “رئیلیٹی شو کی ملکہ” قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ کسی بھی قسم کے ڈانس یا شو میں پاکستانی اداکاراؤں کو مات دے سکتی ہیں۔ ان کے انداز اور الفاظ نے نہ صرف بھارتی بلکہ پاکستانی مداحوں کی بھی توجہ حاصل کی۔

ہانیہ عامر نے بھی مزاحیہ انداز میں راکھی کا چیلنج قبول کرتے ہوئے ان کی نقل اتارتے ہوئے ایک ویڈیو بنائی اور انسٹاگرام پر شیئر کی، جس نے صارفین کو خوب محظوظ کیا۔ ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، اور صارفین دونوں اداکاراؤں کے انداز اور حسِ مزاح کی تعریف کر رہے ہیں۔

یہ تمام صورتحال نہ صرف تفریح فراہم کر رہی ہے بلکہ دونوں ممالک کے مداحوں کو بھی ہنسنے کا موقع دے رہی ہے۔ دیکھنا یہ ہوگا کہ یہ چیلنج مذاق کی حد تک رہتا ہے یا واقعی کوئی دلچسپ مقابلہ ہوتا ہے!

tt ads

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *