پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ اپنی شادی پر دولت کی نمود و نمائش کے بعد مہنگی ترین کار خریدنے کے بعد ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں
رجب بٹ کی نئی گاڑی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو اور خبروں نے کافی توجہ حاصل کی ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رجب بٹ ایک کار شو روم میں موجود ہیں، جہاں وہ اپنی نئی گاڑی کی خریداری کی دستاویزات پر دستخط کر رہے ہیں۔
ویڈیو کے بعد، رجب بٹ نے اپنی گاڑی کے ساتھ مزید ویڈیوز اور ایک وی لاگ بھی شیئر کیا، جس میں کار کمپنی کے عملے نے بتایا کہ یہ گاڑی سب سے پہلے انھیں دی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ کار سب سے پہلے رجب بٹ کو دینے کا وعدہ پورا کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر اس گاڑی کی قیمت موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کی قیمت 10.7 ملین ہے، جبکہ کچھ صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ 17 ملین تک ہوسکتی ہے۔ تاہم، حتمی قیمت کے بارے میں ابھی واضح تفصیلات نہیں ہیں۔
مداحوں نے ویڈیو کے کیپشن اور کمنٹس میں رجب بٹ کو نئی گاڑی خریدنے پر مبارکباد دی ہے۔ ان کے اس کارنامے نے نہ صرف ان کے فالوورز بلکہ گاڑیوں کے شوقین افراد کی بھی دلچسپی حاصل کی ہے۔